Maktaba Wahhabi

37 - 177
نَسْجُدَ لِأَحَدٍ إِلَّا لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، وَأَمَرَنَا بِالصَّلَاۃِ وَالزَّکَاۃِ۔‘‘ ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے ہماری جانب اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا اور انہوں نے ہمیں حکم دیا ہے، کہ ہم اللہ عزوجل کے سوا کسی کے لیے سجدہ نہ کریں اور انہوں نے ہمیں نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیا ہے۔ ‘‘ عمرو بن عاص نے کہا:’’ بے شک وہ عیسیٰ ابن مریم۔ علیہما السلام۔ کے بارے میں آپ کے مخالف ہیں۔‘‘ اس نے پوچھا: ’’ مَا تَقُوْلُوْنَ فِيْ عِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ ـ عَلَیْہِمَا السَّلَام ـ وَأُمِّہِ؟‘‘ ’تم عیسیٰ ابن مریم اور ان کی والدہ کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ ‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’نَقُوْلُ کَمَا قَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ:’’ ہُوَ کَلِمَۃُ اللّٰہِ وَرُوْحُہُ أَلْقَاہَا إِلَی الْعَذْرَائِ الْبَتُوْلِ الَّتِيْ لَمْ یَمَسَّہَا بَشَرٌ، وَلَمْ یَفْرِضْہَا وَلَدٌ۔‘‘ ’’ہم اسی طرح کہتے ہیں، جیسے کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے:’’ وہ اللہ تعالیٰ کا کلمہ اوران کی روح ہیں، جو انہوں نے مَردوں سے کنارہ کرنے والی ایسی دوشیرہ کی طرف ڈالی، جنہیں کسی بشر نے چھوا نہیں تھا اور اس سے پیشتر ان کے ہاں کوئی بچہ نہیں تھا۔‘‘ انہوں(یعنی ابن مسعود رضی اللہ عنہ)نے بیان کیا:’’ اس(نجاشی)نے زمین سے ایک لکڑی اُٹھائی اور کہنے لگا: ’’ یَا مَعْشَرَ الْحَبْشَۃِ وَالْقِسِّیسیْن وَالرُّہْبَانِ ! وَاللّٰہِ! لَا یَزِیْدُوْنَ عَلَی الَّذِيْ نَقُوْلُ فِیْہِ مَا یَسْوَی ہٰذَا۔
Flag Counter