Maktaba Wahhabi

40 - 177
فرمایا: ’’ إِنَّ ہٰذَا الْکَافِرَ بَعَثَ إِلَيَّ یَسْأَلُنِيْ أَنْ أُوَجِّہَ بِقَوْمٍ مِنْکُمْ یَسْأَلُہُمْ عَمَّا یُرِیْدُ،فَسِیْرُوْا إِلَیْہِ،وَانْظُرُوْا مَا قَدْ عَزَمَ عَلَیْہِ، فَلَعَلَّہُ أَنْ یُجِیْبَ إِلیٰ دِیْنِ الْإِسْلَامِ فَنَکْفِيْ حَرْبَہُ۔‘‘ [1] ’’بے شک اس کافر نے مجھے اپنی طرف ایک ایسا وفد بھیجنے کے متعلق پیغام بھیجا ہے، جن سے وہ اپنی منشا کے مطابق سوالات پوچھ سکے، سو اس کی جانب جائیے اور دیکھیے، کہ اس نے کس چیز کا عزم کر رکھا ہے۔ شاید کہ وہ دینِ اسلام قبول کرلے اور ہمیں اس کے ساتھ لڑنے کی ضرورت ہی نہ رہے۔‘‘ چنانچہ وہ تشریف لے گئے اور انہوں نے کسریٰ کے ہاں داخل ہونے کی اجازت طلب کی، تو اس نے انہیں اجازت دے دی۔ اس نے انہیں اپنے سامنے بٹھایا، پھر ان کے لباس کے بارے میں پوچھنا شروع کیا، پھر اس نے ان سے کہا: ’’ مَا الَّذِيْ أَقْدَمَکُمْ ہٰذِہِ الْبِلَادَ؟ أَظَنَتْتُمْ أَنَّا لَمَّا تَشَاغَلْنَا بِأَنْفُسِنَا اجْتَرَأْتُمْ عَلَیْنَا؟‘‘ ’’کس چیز نے تمہیں ان شہروں میں آنے پر آمادہ کیا؟ کیا تم نے ہمیں اپنے معاملات میں مشغول سمجھ کر ہم پر(چڑھائی کی)جرأت کی ہے؟‘‘ نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ نے اسے فرمایا:
Flag Counter