Maktaba Wahhabi

148 - 172
بنائیں،عملی زندگی میں اسے اپنا قائد اور راہنما بنائیں،بچوں کو قرآنِ مجید حفظ کرائیں،ترجمہ اور تفسیر سکھائیں،ان کے دلوں میں قرآنِ مجید کی محبت پیدا کریں۔قرآنِ مجید سے ہم جتنا تعلق زیادہ رکھیں گے،اتنے ہی زیادہ رحمت کے مستحق ٹھریں گے۔جتنا تعلق کم کریں گے اتنی ہی کم رحمت حاصل کریں گے۔اگر قرآنِ مجید کو مکمل طور پر ترک کردیں گے تو قطعی طور پر اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم کرلیں گے۔اب یہ فیصلہ ہر آدمی کو خود کرنا چاہیے کہ وہ اللہ کی رحمت کا محتاج ہے یا نہیں ؟ کم محتاج ہے یا زیادہ؟ } فَمَنْ شَآئَ اتَّخَذَ اِِلٰی رَبِّہٖ سَبِیْلًا}[الدھر:۲۹] ’’جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کاراستہ اختیار کرلے۔‘‘
Flag Counter