Maktaba Wahhabi

71 - 263
چنانچہ مجھے خوف ہوا کہ اس لقمہ سے میرے جسم میں کچھ پیدا نہ ہو جائے۔[1] زیر بحث حدیث میں ہے کہ وہ شخص جس نے حرام کھانے میں توسع برتا اس نے قبولیت دعاء کے اسباب میں سے حسب ذیل چار اسباب اپنائے: ۱- دور دراز کا سفر۔ ۲- لباس اور شکل و صورت میں بے قاعدگی،اور اسی لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ رُبَّ أشْعَثَ مَدْفُوعٍ بالأبْوابِ،لو أقْسَمَ على اللّٰہِ لأَبَرَّهُ ‘‘[2] بسا اوقات کوئی پراگندہ سر‘ دروازوں سے دھتکارا ہوا‘ اگر اللہ پر کوئی قسم کھالے تو اللہ تعالیٰ اس کی قسم کو پوری کر دیتا ہے۔
Flag Counter