Maktaba Wahhabi

72 - 263
۳- اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاتا ہے،ارشاد نبوی ہے: ’’ إنَّ اللّٰہَ حيِىٌّ كريمٌ يستحي من عبدہ إذا رفعَ إليْهِ يديْهِ أن يردَّهما صفرًا خائبتينِ ‘‘[1] بے شک اللہ تبارک وتعالیٰ بڑا با حیا اور سخی ہے ،جب اس کا بندہ اس کی جانب اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتا ہے ‘ تو اسے شرم آتی ہے کہ انہیں خالی(نامراد)واپس لوٹا دے۔ ۴- اللہ کی ربوبیت کو مکرر ذکر کرکے اللہ سے الحاح وزاری،جوکہ دعاء کی قبولیت کا ایک عظیم سبب ہے۔ لیکن ان تمام چیزوں کے باوجود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ فأنّى يُسْتَجابُ لذلكَ ۔‘‘ تو اس کی دعاء کہاں سے قبول ہوگی۔ یہ استفہام ہے جو کہ تعجب اور استبعاد کے طور پر صادر ہوا ہے ۔[2] لہٰذا مسلمان بندے پر ضروری ہے کہ تمام گناہوں اور معاصی سے اللہ کی
Flag Counter