Maktaba Wahhabi

108 - 444
قرآن عظیم اور احادیث کی کتب میں صحیح احادیث بھری پڑی ہیں۔ چنانچہ اللہ عزوجل سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے : ا… ﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (الفاتحہ:۱) ’’ہر قسم کی اور تمام طرح کی حمد و ثنائے جمیل اس اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو تنہا و یکتا تمام جہانوں کا رب ہے۔ (یعنی خالق و مالک ، پروردگار اور مدبر الامور) ‘‘ ب…﴿إِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيثًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُسَخَّرَاتٍ بِأَمْرِهِ أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ تَبَارَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ﴾ (الاعراف:۵۴) ’’ بے شک تمہارا مالک اللہ تعالیٰ ہے جس نے تمام آسمان اور زمین چھ دن میں بنائے پھر (زمین و آسمان بنانے کے بعد) تخت پر بلند، مستوی ہوگیا۔ رات سے دن کو ڈھانپتا ہے (اور دن کو رات سے) رات دن کے پیچھے لگ دوڑی آ رہی ہے۔ سورج، چاند اور تاروں کو بنایا۔ وہ حکم کے تابعدار ہیں۔ سن لو اسی نے سب کچھ بنایا، اسی کی حکومت ہے۔ اللہ تعالیٰ کی برکت بڑی ہے جو سارے جہان کا مالک ہے۔‘‘ ج…﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ اسْتَوَىٰ إِلَى السَّمَاءِ فَسَوَّاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ﴾ (البقرۃ:۲۹) ’’اللہ وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے سب کچھ جو زمین میں ہے پیدا فرمایا:پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا۔ پس انہیں درست کرکے سات
Flag Counter