Maktaba Wahhabi

110 - 444
قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿٨٧﴾ قُلْ مَن بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٨٨﴾ سَيَقُولُونَ لِلّٰهِ ۚ قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ ﴿٨٩﴾ بَلْ أَتَيْنَاهُم بِالْحَقِّ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ﴾ (المؤمنون:۸۴ تا۹۰) ’’(اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ان سے) پوچھ زمین اور جو کچھ اس میں ہے کس کا ہے اگر تم جانتے ہو (تو بتاؤ) وہ ضرور یہی کہیں گے اللہ تعالیٰ کا ہے۔ کہہ دے پھرتم غور کرکے نصیحت حاصل کیوں نہیں کرتے (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ان سے) پوچھ۔ (بھلا یہ تو بتاؤ) ساتوں آسمانوں کا مالک کون ہے اور بڑے تخت (عرش) کا مالک کون ہے؟ وہ ضرور یہی کہیں گے اللہ تعالیٰ ہے۔ کہہ دے پھر تم اس کے (عذاب اور قہر) سے کیوں نہیں ڈرتے۔ (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ان سے پوچھ بھلا یہ تو بتاؤ) اگر تم جانتے ہو (تو بتاؤ) کس کے ہاتھوں میں ہر چیز کی حکومت و ملکیت ہے اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس (کی پکڑ اور عذاب) سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ وہ ضرور یہی کہیں گے:اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں (ہر چیز کا اختیار ہے) تو کہہ دیجیے! پھر تم جادو ہوکر کہاں بہک رہے ہو۔ اصل یہ ہے کہ ہم نے ان کے پاس سچی بات پہنچا دی ہے (اللہ کی توحید اور حشر نشر وغیرہ) مگر بلاشبہ وہ یقینا جھوٹے ہیں۔‘‘ اور یہ اس لیے کہ بندوں کے دل اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی توحید ربوبیت کے اقرار پر فطری حالت پر پیدا کیے گئے ہیں۔ پس کوئی بھی شخص عقیدۃً اتنی دیر تک موحد نہیں کہلا سکتا جب تک کہ وہ توحید کے دوسرے حصوں (اور دوسری اقسام) کا بھی التزام نہ کر لے۔ اور وہ درج ذیل ہیں :
Flag Counter