Maktaba Wahhabi

113 - 444
اور یہ کہ (عقل بھی اس بات کو مانتی ہے کہ) جو ہستی ہر ہر مخلوق کو پیدا کرنے والا ، ہر جاندار کو رزق دینے والا ، ہر ہر چیز کے ہر ہر حصے کا مالک ، تمام کائنات کی تمام چھوٹی بڑی چیزوں میں تصرف کرنے والا ، زندگی عطا کرنے اور موت سے ہمکنار کرنے والا ، ہر طرح کی صفات ِ کمال سے متصف ، ہر نقص اور عیب سے پاک اور کائنات کی ایک ایک چیز پر کنٹرول اُسی ذات ِ اقدس کے ہاتھ میں ہو، تو ایسے رب کائنات کے لیے واجب ہے کہ وہی اکیلا معبودِ برحق ہو اور عبادات کے تمام حصوں اور تمام انواع و اقسام میں اُس کا کوئی شریک ، حصے دار نہ ہو۔ اور یہ کہ ہر طرح کی عبادت اُسی کی طرف پھیری جائے۔ چنانچہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں : ج… ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ﴾ (الذریات:۵۶) ’’اور میں نے جن اور آدمی اسی لیے پیدا کئے ہیں کہ وہ میری ہی پوجا کریں ‘‘ د…﴿قُلْ إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللّٰهَ وَلَا أُشْرِكَ بِهِ ۚ إِلَيْهِ أَدْعُو وَإِلَيْهِ مَآبِ﴾ (الرعد:۳۶) ’’(اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم)کہہ دے مجھے تو یہی حکم ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو پوجوں اور کسی کو اس کا شریک نہ بناؤں۔ میں اسی کی بندگی کی طرف لوگوں کو بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے۔ ‘‘ ھ… ﴿اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللّٰهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا إِلَـٰهًا وَاحِدًا ۖ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ سُبْحَانَهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ﴾ (التوبہ:۳۱) ’’ان لوگوں نے اپنے مولویوں اور درویشوں کو اور مریم کے بیٹے عیسیٰ مسیح کو اللہ کے سوا رب بنا لیا۔ حالانکہ ان کو (خدا کے پاس سے) اور کچھ نہیں صرف یہی حکم ملا تھا کہ ایک (اکیلے سچے) اللہ برحق، اللہ کی پر ستش کریں۔ اس کے
Flag Counter