Maktaba Wahhabi

150 - 444
اس لیے جو بھی شخص اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذتِ اقدس اور اس کی صفاتِ عالیہ و مقدسہ کے بارے میں حدیث صحیحہ والے علم میں سلف صالحین کے مسلک پر چلے گا وہ بالالتزام اللہ عزوجل کے اسماء حسنیٰ اور اس کی صفاتِ عالیہ کے بارے میں قرآنِ عظیم کے منہج کو اختیار کرنے والا ہو گا۔ (تب ہی وہ اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث والی جماعت سلف صالحین میں شمار ہو سکے گا، ورنہ نہیں۔) چاہے اس منہج و طریق کو اختیار کرنے والا خیر القرون (صحابہ کرام و تابعین ا ور تبع تابعین عظام رحمہم اللہ جمیعاً و رضی اللہ عنہم)کے زمانہ کا ہو یا ان کے بعد و الے ادوار کا۔ اور ہر وہ آدمی جو سلف صالحین کی اُن کے منہج میں مخالفت کرے وہ ہر گز قرآن عظیم اور احادیث صحیحہ کے منہج کو بالتزام اختیار کرنے والا شمار نہ ہو گا۔ اگرچہ وہ اسلاف کے دور کا ہی کوئی شخص کیوں نہ ہو اور اگرچہ وہ صحابہ کرام و تابعین عظام رضی اللہ عنہم کے درمیان رہنے والا ہی کیوں نہ ہو۔
Flag Counter