Maktaba Wahhabi

153 - 444
فرشتوں کی خلقت بہت عظیم الجسہ ہے اور ان کے پر ہوتے ہیں۔ ان میں سے بعض وہ ہیں کہ جن کے دو دو پر ہوتے ہیں ، بعض کے تین تین ، بعض کے چار چار اور بعض کے پر اس سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ جیسے کہ اللہ عزوجل قرآن میں ارشاد فرماتے ہیں : ﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا أُولِي أَجْنِحَةٍ مَّثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ ۚ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللّٰهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾ (فاطر :۱) ’’اصل تعریف اللہ ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمان اور زمین نئے سرے سے بنائے۔ فرشتوں کو پیغام پہنچانے کے لیے مقر ر کیا کہ جن کے دو اور تین تین اور چار چار بازوہیں۔ وہ جتنے چاہے (فرشتوں میں) بازو پیدا کر سکتا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ سب کچھ کر سکتا ہے۔‘‘ فرشتے اللہ کے لشکروں میں سے ایک بہت بڑا لشکر ہیں (کہ جن کی تعداد کو ایک اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔) [1] یہ جاندار چیزوں کے مشابہ شکل و صورت اختیار کرنے پر بھی
Flag Counter