Maktaba Wahhabi

174 - 444
دلوں میں جو (کفر و شرک اور شک کی) بیماریاں ہیں ان کی دوا۔ اور ہدایت و رحمت اہل ایمان کے لیے۔‘‘ ب…﴿وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِم مِّنْ أَنفُسِهِمْ ۖ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَىٰ هَـٰؤُلَاءِ ۚ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ﴾ (النحل:۸۹) ’’جس دن ہم ہر امت میں انہی میں سے ایک گواہ اٹھائیں گے اور (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) تجھ کو ان لوگوں پر (یعنی آخری زمانہ کی امت پر) گواہ بنا کر لائیں گے۔ اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب اتاری (یعنی قرآن مجید) جس میں ہر چیز کا اچھا بیان ہے اور مسلمانوں کو (دین کی سچی) راہ بتانے والی۔ رحمت اور خوشخبری ہے۔ ‘‘ ج…﴿إِنَّ هَـٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا ﴿٩﴾ وَأَنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا﴾ (بنی اسرائیل :۹ تا ۱۰) ’’بے شک یہ قرآن وہ راہ بتاتا ہے جو بہت ٹھیک ہے (یعنی اسلام کی راہ) اور جو اہل ایمان نیک کام کرتے ہیں ان کو خوشخبری دیتا ہے کہ ان کو (آخرت میں) بڑا اجر ملے گا۔ (یعنی بہشت) اور (اس بات کی بھی خبر دیتا ہے کہ) جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے ان کیے لئے ہم نے تکلیف کا عذاب تیار کررکھا ہے۔‘‘ د…﴿قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَـٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا ﴿٨٨﴾ وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَـٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا﴾ (بنی اسرائیل:۸۸،۸۹) ’’(اے پیغمبرؐ!ان لوگوں سے) کہہ (ایک دو شخص تو قرآن کیا بنا سکتے ہیں) اگر
Flag Counter