Maktaba Wahhabi

175 - 444
سارے آدمی اور جن مل کر یہ چاہیں کہ اس طرح کا قرآن (بنا) لائیں تو بھی اس طرح کا قرآن (بنا کر) نہ لا سکیں گے چاہے ایک دوسرے کی مدد بھی کریں۔ اور ہم نے تو اس قرآن میں ہر ایک مطلب مثال کی طرح لوگوں کے (سمجھانے کے) لیے پھیر پھیر کر بیان کیا ہے۔ اس پر بھی اکثر لوگ انکار کے سوا کچھ نہیں مانتے۔‘‘ ھ…﴿وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا وَصَرَّفْنَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ أَوْ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا﴾ (طٰہ:۱۱۳) ’’اور ایسے ہی ہم نے قرآن کو عربی زبان میں اتارا اور اس میں ڈر کی باتیں بار بار سنائیں (جگہ جگہ عذاب کا ذکر ہے) اس لیے کہ لوگ ڈریں (گناہ سے بچے رہیں) یا یہ قرآن ان میں سوچ بچار پیدا کر دے۔ ‘‘ تمام کی تمام اُمت محمدیہ علی صاحبہا التحیۃ والصلوٰۃ والسلام پر واجب ہے کہ وہ قرآنِ حکیم کی مکمل اتباع کریں اور صحیح اسناد کے ساتھ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے جو ثابت ہو اُس شرح و تفسیر کے ساتھ اللہ کی کتاب کو اپنے زندگی کے تمام اُمور و معاملات میں حاکم تسلیم کریں۔ (اور اس پر عمل بھی کریں۔) اس لیے کہ اللہ رب العالمین نے اپنے حبیب و خلیل رسول محمد النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے تمام جہانوں کی طرف مبعوث فرمایا ہے تاکہ آپ لوگوں کو اس قران کے تمام مضامین کھول کر بیان کر دیں کہ جسے اُن کے رب کی طرف سے نازل فرمایا گیا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں : ’’اور ہم نے تجھ سے پہلے (بھی اے ہمارے حبیب و خلیل نبی!) مردوں ہی کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا۔ ان کو وحی بھیجتے رہے (لوگو)اگر تم نہیں جانتے تو کتاب والوں (یہود و نصاریٰ) کے عالموں سے پوچھ لو۔ (اور ان پیغمبروں کو) معجزے اور کتابیں دے کر بھیجا۔ اور اے پیغمبر! اسی طرح ہم نے تجھ پر (بھی)
Flag Counter