Maktaba Wahhabi

207 - 444
وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیرًا۔ ۸۔ سیّدِ الجِنّۃ والبشر امام الانبیاء والمرسلین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وازواجہ و اصحابہ الطاہرین المطہرّین کے معجزات میں سے یہ بھی ایک معجزہ تھا کہ :جس کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت بڑی خیانت و معاندت اور پوری پوری دلی دشمنی کا سلوک کیا اللہ ذوالجلال والانتقام کی طرف سے اس شخص سے جلد انتقام لے لیا گیا۔ ۹… نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے یہ بھی تھا کہ :آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ عزوجل کی طرف سے بعض غیبی اُمور کے بارے میں علم دے دیا جاتا تھا۔ اورکبھی ایسا بھی ہوتا کہ بعض معاملات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہایت ہی دور پیش آئے ہوتے مگر ان کے وقوع پذیر ہونے کی اطلاع آپ کو فی الفور دے دی جاتی (جیسے کہ غزوۂ موتہ میں تینوں امراء کی شہادت اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی قیادت کی اطلاع وغیرھا) اور کبھی ایسا بھی ہوتا کہ اللہ عزوجل کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمانہ مستقبل میں پیش آنے والے بعض ایسے غیبی امور کے بارے میں مطلع کر دیا جاتا کہ جوابھی تک ظہور میں آئے ہی نہ ہوتے تھے۔ (اور نہ ہی ان کے کچھ آثار دنیا میں ہوتے۔) مگر بعد میں یہ اسی طرح وقوع پذیر ہوتے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں خبر دی ہوتی تھی۔ ۱۰… نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے بالعموم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا قبول ہوجانا بھی تھا۔ ۱۱…نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے :اللہ عزوجل کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل حفاظت اور دشمنوں کو ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روک کر رکھنا ہوتا تھا۔ (اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے اور اپنے نبی کے دشمنوں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رعب ایک مہینہ کی مسافت سے
Flag Counter