Maktaba Wahhabi

208 - 444
ڈال دیتا تھا۔ ان سارے واقعات معجزات کی تفصیل حدیث کی کتابوں میں موجود ہے۔) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :(مکی دور کا واقعہ ہے :) ایک بار (سردارانِ قریش سے) ابو جہل نے کہا:محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ حضرات کے روبرو اپنا چہرہ خاک آلود کر تا ہے ؟ جواب دیا گیا۔ ہاں ! اس نے کہا لات وعزیٰ کی قسم! اگر میں نے (اس حالت میں) اسے دیکھ لیا تو اس کی گردن روند دوں گا۔ اور اس کاچہرہ مٹی پر رگڑ دوں گا۔ اس کے بعد اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لیا اور اس زعم میں چلا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن روند دے گا ، لیکن لوگوں نے اچانک کیا دیکھا کہ وہ ایڑی کے بل پلٹ رہا ہے اور دونوں ہاتھوں سے بچاؤ کر رہاہے۔ لوگوں نے کہا ، ابو الحکم ! تمہیں کیا ہوا؟ اس نے کہا:میرے اور اس کے درمیان آگ کی ایک خندق ہے۔ ہولناکیاں ہیں اور پر ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہ میرے قریب آتا توفرشتے اس کا ایک ایک عضواچک لیتے۔[1]
Flag Counter