Maktaba Wahhabi

214 - 444
۱۱…اچانک موت کا واقع ہوجانا کثرت سے ہو جائے گا۔ اور اسی طرح زلزلوں اور مختلف بیماریوں میں اموات بہت زیادہ ہونے لگیں گی۔ ۱۲…مردوں کی تعداد کم ہوجانا اور عورتوں کی تعداد کا بڑھ جانا بھی علامات قیامت میں سے ہوگا۔ ۱۳…نہایت باریک لباس میں ملبوس ننگی عورتیں عام ہو جائیں گی اور سر عام زنا کا پھیل جانا بھی علامات قیامت میں سے ہوگا۔ ۱۴…پولیس والوں کی صورت میں ظالم لوگوں کے مددگاروں کا مسلمانوں پر غالب آجانا کہ جو لوگوں کو ڈنڈے ،کوڑے (اور گولیاں) مار مار کر انہیں ہلاک و زخمی کریں گے، بھی علامات قیامت میں سے ہوگا۔ (یہ علامتِ قیامت آج کل اپنے عروج پر ہے۔) ۱۵…آلاتِ موسیقی ، گانے بجائے ، شراب نوشی ، زناکاری ، سود اور ریشمی لباس کے استعمال کو حلال جاننے والے افعال خبیثہ ورذیلہ کا عام ہونا بھی علامت قیامت میں سے ہے۔ ۱۶…زمین کا (کئی مقامات سے) دھنس جانا ، شکلوں کا مسخ ہونا اور پاکدامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانا (یا اوپر سے بمباری ہونا) جب عام ہوگا تو یہ بھی قیامت کی علامات میں سے ہوگا۔ ۱۷… امانت کا ضائع ہوجانا (بہت کم لوگ دنیا میں دیانتدار رہ جائیں گے۔) ۱۸…دین و دنیا کا معاملہ (امارت و حکومت کا) نااہل لوگوں کے پاس چلے جانا ، رذیل قسم کے لوگوں کا دنیا کی قیادت کرنے لگنا اور لوگوں کے انتہائی نچلے درجے والے اسفل لوگوں کا امت کے اخیار (صالح ، متقی اور قیادت کی صلاحیت والے
Flag Counter