Maktaba Wahhabi

216 - 444
۲۲…زمانے کا (دن رات کی رفتار کے اعتبار سے بھی کہ اس میں تغیر آجائے گا۔ اور لوگوں کے کفر وشرک کی طرف نہایت تیزی سے پلٹنے کے اعتبار سے بھی) بدل جانا حتی کہ بتوں کی پوجا ہونے لگے اور امت میں شرک عام ہو جائے …یہ سب علامات قیامت ہیں۔ ۲۳…قیامت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی جس کو جانتا ہو صرف اُسی کو سلام کرے۔ ۲۴…تجارت کا کثرت سے پھیل جانا ، بازاروں کا (وسائل حمل و نقل کی بنا پر) ایک دوسرے کے قریب آجانا اور باوجود شکر ادا نہ کرنے کے لوگوں کے ہاتھوں میں بہت زیادہ مال کا آجانا اور بخیلی و کنجوسی کا عام ہونا بھی علامات قیامت میں سے ہے۔ ۲۵…جھوٹی گواہی کا عام رواج اور سچی ، حق کی گواہی کو چھپانا بھی علامات قیامت میں سے ہے۔ ۲۶…فحاشی و عریانی کا ظہور ، باہم جھگڑے ، مقدمہ بازیاں ، ایک دوسرے سے بغض وحسد ، عداوت وکینہ ، قطع رحمی اوربری ہمسائیگی جیسی بُری اور گندی خصلتیں عام ہونا بھی علامات قیامت میں سے ہیں۔ ۲۷…اوقات میں برکت کی قلت ،دن رات کا سکڑجانا۔ (سال مہینے کی طرح ، مہینہ ہفتے کی طرح اور ہفتہ ایک دن کی طرح گزرنے لگے … یہ تقارب زمانہ ہے۔) اور اندھیری رات کے پہلے ایک تہائی حصے کی مانند (کہ اس میں اندھیرا اور روشنی ملے جلے رہتے ہیں۔ جیسے اس وقت کوئی چیز واضح نہیں ہوتی اسی طرح اس دور میں حق اور باطل کا فرق واضح نہیں ہوگا اور) فتنوں کا ظہور بہت زیادہ ہونا بھی علامات قیامت میں سے ہے۔ ۲۸…لوگوں کے درمیان اظہار ناواقفیت کرتے ہوئے انجان اور اجنبی بننے والے عمل کا عام ہو جانا ، ان سنتوں کو حقیر اور معمولی سمجھنا کہ جن کے بارے میں
Flag Counter