Maktaba Wahhabi

217 - 444
اسلام نے بھرپور رغبت دلائی ہے اور بوڑھوں کا نوجوانوں سے مشابہت اختیار کرنا بھی علامات قیامت میں سے ہے۔ ۲۹…جمادات اور درندوں کا انسانوں سے گفتگو کرنا بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ ۳۰…ملک عراق میں دریائے فرات کے پانی کا اس میں موجود ایک پہاڑ سے الگ ہو کر اس کو منکشف کردینا بھی ضرور علامت قیامت میں سے ہے۔ (اور یہ شاید عنقریب ہونے والا ہے۔) ۳۱…مومن آدمی کے خواب کی سچائی بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک علامت ہے۔ ۳۲…اور مدینہ منورہ کی جو یہ خاصیت ہے کہ وہ بھٹی کی طرح کفر و نفاق والے لوگوں کی خباثت کو وہاں سے نکال باہر کرتا ہے … تو ا س میں (ایک وقت آئے گا کہ) صرف صالح اور متقی لوگ ہی باقی رہ جائیں گے۔ ۳۳…جزیرہ العرب کا دوبارہ چراگاہوں اور نہروں میں بدل جانا بھی علامات قیامت میں سے ہے۔ ۳۴…اور بنو قحطان کے ایک شخص کا خروج بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ لوگ اس کے سامنے عاجزی کا اظہار کریں گے۔ ۳۵…رومیوں (انگریزوں ، عیسائیوں اور یہودیوں) کا پہلے کثرت میں ہو کر مسلمانوں کو بہت زیادہ قتل کرنا اور پھر مسلمانوں کا (جہادی قوت کے ذریعے) یہودیوں کو قتل کرنا بھی قیامت سے پہلے پہلے ہوگا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ :میں نے خود سماعت کیا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تُقَاتِلُکُمُ الْیَھُودُ، فَتُسَلَّطُوْنَ عَلَیْھِمْ ، حَتّی یَقُوْلَ الْحَجَرُ:یَامُسْلِمُ! ھٰذَا یَھُودِيٌّ وَرَائِيْ فَاقْتُلْہُ)) ’’(بروایت ابو ہریرہ ؛فرمایا:قیامت قائم نہ ہوگی) حتی کہ تم یہود سے لڑوگے اور ان پر (اللہ کی مددسے) مسلط کر دیے جاؤ گے۔ (ان سے لڑائی میں اس قدر غالب آؤ گے)
Flag Counter