Maktaba Wahhabi

219 - 444
ب…مسیح الدجال کا خروج [1]اور عیسی بن مریم علیہا السلام کا خروج و ظہور۔ جناب عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ملک شام کے شہر دمشق کے مشرق میں (واقع جامع مسجد کے) ایک سفید مینار پر آسمان سے ہوگا۔ آپ نبی ختم الرسل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت مطہرہ پر عامل اور اسی شریعت کے مطابق فیصلہ جات کرنے والے ہوں گے۔ (عین قرآن و سنت والی شریعت محمدیہ پر نہ کہ کسی فرقہ کے مسلک و مذہب پر۔) سیدنا عیسی ٰعلیہ الصلوٰۃ والسلام دجال سے قتال و جہاد کریں گے اور پھر اس پر غالب آکر اللہ کی زمین پر اسلام کے ذریعے حکومت کریں گے۔ آپ علیہا الصلٰوۃ والسلام کا نزول ، دین حق پر جہاد و قتال کرنے والے ایک ’’طائفہ منصورہ ‘‘پر ہوگا۔ (جو آپ علیہ السلام کے نزول سے قبل اللہ کی راہ میں باقاعدہ جہاد کر رہے ہوں گے۔) اور یہ مجاہدین اسلام کی بہت بڑی جماعت دجال سے قتال کے لیے جمع ہو چکی ہوگی۔ (اور اس کی قیادت جناب امام مہدی رحمہ اللہ کے ہاتھ میں ہوگی۔) چنانچہ آپ علیہا الصلٰوۃ والسلام نماز کی اقامت کے وقت نازل ہوں گے اور اس ’’طائفہ منصورہ‘‘ کے امیر (مہدی الزمان محمد بن عبداللہ رحمہ اللہ المنان) کے پیچھے (ان کی امامت میں) نماز ادا کریں گے۔ ج…امام مہدی ، عیسیٰ بن مریم علیہا السلام اور کافر مطلق مسیح الدجال کے دور سے متصل ہی قوم یا جوج اورماجوج کا ظہور دنیا میں ہو جائے گا۔ [2]
Flag Counter