Maktaba Wahhabi

220 - 444
د… قیامت کی علامات کبریٰ میں سے:زمین کے دھنسنے والے تین بہت بڑے واقعات بھی ہیں۔ ایک واقعہ مشرق میں پیش آئے گا ، وہاں زمین دھنسے گی ، ایک واقعہ مغرب میں پیش آئے گا وہاں زمین دھنسے گی اور ایک واقعہ جزیرۃ العرب میں پیش آئے گا کہ وہاں زمین دھنسے گی۔ ھ…قیامت کے قریب زمین سے ایک ایسا دھواں نکلے گا جس سے کافروں کادم رک جائے گا اور مسلمانوں کو زکام کی سی حالت ہو جائے گی۔ [1] و… اسی طرح قرب قیامت میں ایک ایسا جانور زمین پر نکلے گا جو لوگوں سے باتیں کرے گا۔ چنانچہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے : ﴿وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِآيَاتِنَا لَا يُوقِنُونَ﴾ (النمل:۸۲) ’’اور جب (ان کافروں پر قیامت کا) عذاب آن پڑے گا (یعنی قیامت کے قریب) تو ہم زمین سے ان کے لیے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بات کرے گا (یا ان پر داغ کرے گا) کیونکہ لوگ اس وقت ہماری نشانیوں پر یقین نہ رکھتے ہوں گے۔ ‘‘[2]
Flag Counter