Maktaba Wahhabi

265 - 444
دل کی تصدیق:سے مراد:اس کا اعتقاد، اس کی تصدیق ، اس کا اقرار اور اس کا یقینِ محکم اختیار کرنا ہے۔ زبان کی تصدیق:سے مراد:عمل کا اقرار ہے۔ یعنی شہادتین (اللہ عزوجل کی توحید اور نبی مکرم محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی) اور ان دونوں کے مقتضیات پر عمل۔ دل کا عمل:سے مراد:دل کی نیت (دل کا ارادہ) دل کا اطاعت کے لیے تسلیم، دل کا اخلاص اور اس کا مطیع و فرمانبردار ہونا اور یہ کہ اعمالِ صالحہ کے لیے دل کی محبت اور اس کا ارادہ مقصود ہے۔ جب کہ زبان اوراعضاءِ وجود کا عمل:سے مراد:اُن افعال و احکام کو بجا لانا ہے کہ جن کے کرنے کا حکم دیا گیا ہو اور اُن باتوں کو چھوڑ دینا ہے کہ جن سے روکا گیا ہو۔ اور جیسا کہ امام اوزاعی، سفیان ثوری اور الحمیدی رحمہم اللہ فرماتے ہیں : ’’اور عمل کے بغیر ایمان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اور نہ ہی اقوال و اعمال نیت (صالحہ) کے بغیر قبول ہوتے ہیں۔ اور یہ کہ نہ ہی کوئی قول ، نہ ہی کوئی عمل اور نہ ہی کوئی نیت اللہ کے ہاں مقبول ہو گی مگر صرف اور صرف سنت کی موافقت کے ساتھ۔‘‘
Flag Counter