Maktaba Wahhabi

404 - 444
کا ظاہر، کھلی باتیں برابر ہو جائیں۔ اور یہ کہ اعمالِ صالحہ کی کمائی میں پوری محنت کے باوجود ان کی نظروں میں ان کی حیثیت بہت کم ہوا کرتی ہے۔ (وہ اپنی نیکیوں پر اِترایا نہیں کرتے۔) ۴…ان کے دلوں کی رقت (نرمی) اور اللہ تبارک و تعالیٰ کے حق میں اُن کی کمی، کوتاہی پر کثرت سے رونا تاکہ اللہ رب کریم شاید ان پر رحم فرمائے ، ان سلفی اہل السنۃ والجماعۃ کا ایک اور وصف بھی ہوتاہے۔ اور یہ لوگ جب کسی مسلمان کا جنازہ دیکھ لیتے ہیں تو بہت زیادہ عبرت و نصیحت حاصل کرنے، رونے اور موت کے معاملے میں اعمالِ صالحہ کے اہتمام کے ساتھ اپنی اصلاح کرتے ہیں۔ یا پھر وہ موت، سکرات الموت اور بُرے انجام کو یاد کیا کرتے ہیں حتی کہ ان کے دل ہل کر رہ جاتے ہیں۔ ۵…ان میں سے جب کوئی شخص اللہ تبارک و تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے و الے درجات میں ترقی کر لیتا ہے تو اس کی تواضع اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ ۶…ان سلفی جماعت حقہ کے اہل السنۃ والجماعۃ کا چھٹا وصف … بہت زیادہ توبہ کرنا اور ان کا اس بات کے مشاہدہ پر کہ وہ گناہوں سے بچ نہیں سکتے حتی کہ اپنی اطاعت و فرمانبرداری میں بھی ، ان کا رات، دن اللہ سے استغفار کرتے رہنا ہوتاہے۔چنانچہ وہ اپنی اطاعت میں نقص پر اور اس میں اللہ تعالیٰ کی نگرانی پر اللہ تبارک و تعالیٰ سے استغفار کیا کرتے ہیں۔ اور یہ کہ اپنے اعمال میں سے کسی بھی عمل پر خوش نہ ہونا (کہ میں نے نیکی کر کے اتنا بڑا کوئی معرکہ سر کر لیا ہے۔) اور شہرت سے ان کا کراہت کرنا بھی اُن کا وصف ہوا کرتاہے۔ بلکہ وہ اپنی اطاعت و فرمانبرداری میں نقص اور قصور کو اپنی خطاؤں میں سے مزید برآں دیکھا کرتے ہیں۔
Flag Counter