Maktaba Wahhabi

405 - 444
۷…اللہ کے تقویٰ میں اچھی طرح جائزہ لینے میں سختی اختیار کرنا اور اُن میں سے کسی کا بھی یہ دعویٰ نہ کرنا کہ وہ متقی ہے او ر اُن سب کا اللہ عزوجل کا بکثرت خوف رکھنا بھی اُن کا ایک وصف ہے۔ ۸…بُرے خاتمہ کے بارے میں ان کا شدت سے خوف کھانا اور اللہ عزوجل کے ذکر سے اُن کا غفلت اختیار نہ کرنا۔ دنیا کا اُن کے نزدیک انتہائی حقیر ہونا اور دنیا کو شدت سے ٹھکرانا اور بڑے بڑے گھر بنانے میں بے اعتنائی سے کام لینا الا یہ کہ اس ضمن میں صرف اُنہی پر انحصار کرنا کہ جو زیب و زینت اختیار کیے بغیر صرف ضرورت کو پورا کریں … بھی ان کا ایک وصف ہوتا ہے۔ جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:((وَاللّٰہِ! مَا الدُّنْیَا فی الْآخِرَۃِ اِلاَّمِثْلُ مَا یَجْعَلُ أَحَدُکُمْ اِصبْعَہ ہَذِہِ فی الیَمِّ، فَلْیَنْظُرْ بِمَ تَرْجِعُ۔)) [1] ’’اللہ کی قسم! آخرت کے مقابلے میں دنیا کی حیثیت صرف اتنی ہے کہ جتنی تم میں سے کوئی شخص اپنی انگلی سمندر میں داخل کر کے باہر نکال لے۔ پس وہ دیکھ لے کہ یہ انگلی (سمندر سے) کتنا پانی نکال کر باہر لاتی ہے۔‘‘ ۹… یہ سلفی جماعت حقہ کے اہل السنۃ والجماعۃ کسی بھی اُس خطا پر راضی نہیں ہوتے کہ جس کا تھوڑا سا بھی تعلق دین حنیف اور اہل دین سے ہو بلکہ وہ اس کا ردّ کیا کرتے ہیں اور اس شخص سے عذر و معذرت طلب کیا کرتے ہیں کہ جس نے ایساکہا ہو۔ بشرطیکہ اس کا تعلق ایسے لوگوں سے ہو کہ جن کے لیے معذرت کی جا سکتی ہو۔ اور یہ اہل السنۃ والجماعۃ اپنے مسلمان بھائیوں کی ستر پوشی بھی کیا کرتے ہیں۔ اور وہ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ کسی کا ستر ظاہر ہو۔ اور وہ
Flag Counter