Maktaba Wahhabi

427 - 444
موت آج اس حالت میں واقع ہو کہ وہ سنّت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کریم سے جا ملے ، اس کے لیے یہ موت نہایت عزت والی ہے۔ ہم سب اللہ کی ملکیت ہیں اور بلاشبہ ہم نے اُسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے۔ ہم اپنی وحشت ، اپنے سلفی بھائیوں کے دنیا سے چلے جانے، اعوان و مدد گاروں کی قلت اور بدعات کے چھا جانے کی شکایت ایک اللہ سے ہی کر سکتے ہیں۔ اس طرح ہم علمائے حق اور اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث کے دنیا سے اُٹھ جانے اور بدعات کے بکثرت ظہور کی وجہ سے اس اُمت میں جو بہت بڑا فتنہ پیدا ہو گیا ہے اس کا شکوہ بھی ایک اللہ ذوالجلال سے ہی کر سکتے ہیں۔ ۲۹…علامہ فضیل بن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’بلاشبہ اللہ عزوجل کے کچھ ایسے بندے ہیں کہ رب کریم ان کے ذریعے ملکوں ، شہروں کو زندہ رکھتا ہے (یعنی قرآن و سنت والا دین حنیف وہاں عملی صورت میں زندہ نظر آتا ہے۔) اور وہ ہیں اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث۔‘‘ [1] ۳۰…سلفی جماعت حقہ اہل الحدیث، اہل السنۃ والجماعۃ کے بارے میں امام شافعی رحمہ اللہ نے کس قدر سچی بات بیان فرمائی ہے: ((اِذَا رَأَیْتُ رَجُلاً مِنْ أصْحَابِ الْحَدِیْثِ فَکَأَنِّیْ رَأَیتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم۔)) [2] ’’جب میں اصحاب الحدیث میں سے کسی شخص کو دیکھتا ہوں تو یوں لگتا ہے کہ گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کسی آدمی کو دیکھ رہا ہوں۔‘‘ ۳۱…امام مالک رحمہ اللہ نے ایک ایسا عظیم قاعدہ وضع کیا ہے کہ آئمہ کرام رحمہم اللہ کے
Flag Counter