Maktaba Wahhabi

64 - 444
ترجمہ ’’بلا شبہ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔اس سے مدد مانگتے اور اسی سے ہم بخشش طلب کرتے ہیں۔ہم اپنے نفسوں کے شر اور اپنی بد اعمالیوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔ جسے اللہ (سیدھی)راہ سُجھا دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جسے وہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں (ہو سکتا۔) میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ،وہ اکیلا ہے ،اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اوراس کے رسول ہیں۔‘‘ ’’اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو جیساکہ اس سے ڈرنے کا حق ہے۔اور تمہیں موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو۔‘‘’’ اے لوگو !اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور (پھر)اس (جان)سے اس کی بیوی کو پیدا کیا۔پھر ان دونوں سے بہت سارے مرد اور عورتیں پیدا کر کے (زمین پر)پھیلا دیے۔اور ڈرو اللہ سے کہ جس کے نام پر تم ایک دوسرے سے (حاجت براری کے لیے)سوال کرتے ہو اور ناطہ توڑنے سے(بھی ڈرو)بلا شبہ اللہ تمہارے اوپر نگہبان ہے۔‘‘ ’’اے ایمان والو!اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور بات سیدھی(سچی)کہا کرو۔ (ایسا کروگے تو)اللہ تمہارے اعمال کی اصلاح کر دے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔اور جس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت کی ،اس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ حمد و صلوٰۃ کے بعد :یقینا تمام باتوں سے بہتر اللہ کی کتاب ہے۔ تمام طریقوں سے بہتر طریقہ محمد (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) اور تمام کاموں سے بد ترین کام وہ ہیں جو (دین اسلام میں) اپنی طرف سے وضع کیے جائیں۔ دین میں ہر نیا کام بدعت اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ گمراہی کا انجام جہنم کی آگ ہے۔‘‘ اے مسلمان محترم بھائی ! آپ کے سامنے ’’سلف صالحین اہل السنہ والجماعۃ اہل الحدیث کے عقیدۂ توحید خالص کا یہ مختصر اور جامع بیان ‘‘ پیش خدمت ہے۔ آج امت اسلامیہ جس
Flag Counter