Maktaba Wahhabi

93 - 444
(۷) اہل ایمان و اسلام کے لیے نہایت نرمی و رحمدلی اور کافروں پر مکمل شدت اور غصہ کے درمیان بھی جمع و تطبیق دینے اور (۸) زمان ومکان کے بدلنے سے ان کے صحیح صراط مستقیم سے عدم اختلاف کے ساتھ حاصل کرتے ہیں۔ ۹…بلاشبہ سلف صالحین کے منہج و طریق پر عمل پیرا یہ لوگ اسلام ، سنت اور جماعت کے بغیر اپنا کوئی دوسرا نام نہیں رکھتے۔ (اہل الحدیث اور سلفی بھی انہی معانی میں ہیں۔) ۱۰…صحیح سلفی عقیدۂ توحید خالص ، دین حنیف اور سنت نبوی علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کے نشر کرنے اور اس کی تعلیم و تدریس پر یہ لوگ بہت حریص ہوتے ہیں۔ انہی چیزوں کی طرف یہ لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور انھی باتوں کی انھیں نصیحت کرتے اور انھی چیزوں کے تمام اُمور کا وہ اہتمام کرتے ہیں۔ ۱۱…اپنی دعوت ، اپنے عقائد و اعمال صالحہ اور اپنے اقوال ، تحریروں اور خطابات پر پہنچنے والی تکالیف و مصائب پر یہ لوگ سب دنیا سے زیادہ اور سب سے بڑے صبر کرنے والے ہوتے ہیں۔ ۱۲…قرآن و سنت میں مذکور جماعت کے ساتھ اہل ایمان و اسلام کو ملانے اور باہمی محبت کی طرف دعوت دینے اور اس پر لوگوں کو ترغیب دینے کے بھی یہ بہت حریص ہوتے ہیں۔ اہل حق کے درمیان اختلاف اور گروہ بندی کو دور پھینک دینے کے لیے جدوجہد کرنے اور لوگوں کو اس سے خبر دار کرتے رہنے پر بھی یہ سلفی اہل السنۃ والجماعۃ والے بہت حریص ہوتے ہیں۔ (اس عمل خیر کے لیے ان کی سعی وجدوجہد قابل داد ہوا کرتی ہے۔) ۱۳…اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی حضرات کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ اللہ عزوجل نے اُنھیں ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگانے سے آج تک محفوظ رکھا ہے۔ اور یہ کہ وہ اپنے علاوہ کے لوگوں پر پورے پورے علم اور عدل و انصاف
Flag Counter