Maktaba Wahhabi

92 - 444
زیادہ حکمت ودانائی والے اوصاف کے ساتھ مستحکم ہوتا ہے۔ ۶…یہ سلفی اہل السنۃ والجماعۃ اللہ عزوجل کی صفات کے بارے میں تاویل کرنے اور آیات و احادیث صحیحہ کے غلط معانی و مفاہیم کو بیان کرنے کا سختی سے انکار کرتے ہیں۔ یہ لوگ شریعت مطہرہ کے مکمل طور پر فرمانبردار ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ عقل پر آیات و احادیث صحیحہ کے نصوص کی نقل کو مقدم جانتے ہیں۔ یعنی جہاں کوئی آیت کریمہ یا صحیح حدیث آگئی وہاں کسی قسم کی تاویل اور جعلی فقہ کی کوئی گنجائش نہیں مانتے۔ عقل (یعنی تفقہ فی الدین اور تمام علوم و معارف) کو قرآن و سنت کے نصوص شریعہ کے تابع کر دیتے ہیں۔ ۷…کسی ایک مسئلہ میں وارد ایک سے زیادہ نصوص کے درمیان یہ اہل السنہ سلفی حضرات جمع و تطبیق سے کام لیتے اور متشابہ آیات و احادیث اور مسائل کو محکم آیات واحادیث پر پیش کرتے ہیں۔ ۸…یہ لوگ ان صالحین کے لیے قدوہ اورنمونہ ہوا کرتے ہیں جو راہ حق کی طرف رہنمائی چاہیں اور صراط مستقیم کے لیے رہنمائی کے طلبگار ہوں۔ یہ مرتبہ و مقام اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی لوگ (۱) حق پر اپنی ثابت قدمی (۲) عقیدۂ توحید خالص کے تمام اُمور کے ساتھ ان کی مکمل موافقت اور اعتقادی اُمور میں عدم مداخلت (۳) علم اور عمل و عبادت کے درمیان تطبیق دینے (یعنی جو کچھ قرآن و سنت سے سیکھتے ہیں اُسی پر عمل کرتے ہیں) (۴) اسی طرح اللہ عزوجل پر مکمل توکل اور اسباب کے حصول واخذ کے درمیان تطبیق دینے، (۵) حلال اور جائز و سائل کے ذریعے دنیاوی اُمور میں کوئی حد مقرر کیے بغیرو سعت دینے اور دنیا کے بارے زہد و ودع اختیارکرنے کے مابین بھی تطبیق دینے، (۶) اللہ کے خوف ، ڈر، اُمید، اللہ کے لیے محبت اور اللہ کے لیے بغض و عناد کے مابین بھی تطبیق دینے ،
Flag Counter