Maktaba Wahhabi

107 - 279
ان شاء اللہ میں ذکر کروں گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور آپ کی رسالت کے عموم پر واضح دلائل و براہین بکثرت اور مختلف النوع ہیں ‘ جو دیگر انبیاء کرام کی نشانیوں سے بہت زیادہ اور عظیم تر ہیں ‘ اس قسم کے تمام دلائل و براہین دو چیزوں میں محصور ہیں: الف- کچھ دلائل و براہین ایسے ہیں جوموسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام کے معجزات کے مثل گزر چکے ہیں اور صحیح احادیث کی روشنی میں معلوم و مشہور ہیں۔ ب- اور کچھ ایسے ہیں جو آج تک باقی ہیں ‘جیسے قرآن کریم اور علم و ایمان
Flag Counter