Maktaba Wahhabi

85 - 279
اللّٰہ علی النار)) [1] جو بھی صدق دل سے اس بات کی گواہی دیتا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ‘ اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرام کر دے گا۔ چھٹی شرط:اخلاص جو شرک کی ضد ہے۔ یعنی نیک نیتی کے ذریعہ عمل کو شرک کی آلائشوں سے پاک وصاف کرنا‘ چنانچہ بندہ کو چاہئے کہ تمام عبادتیں خالص اللہ کے لئے انجام دے،اگر کسی عبادت کو اُس نے اللہ کے علاوہ کسی نبی یا ولی یا فرشتہ یا بت یا جن وغیرہ کے لئے انجام دیا تواس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا اور اخلاص کی اس شرط کو ضائع کردیا،ارشاد باری ہے: ﴿فَاعْبُدِ اللّٰہَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ ﴿٢﴾ أَلَا لِلّٰہِ الدِّينُ الْخَالِصُ﴾[2] آپ اللہ ہی کی عبادت کریں اسی کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے‘ خبر دار! اللہ ہی کے لئے خالص عبادت کرنا ہے۔ نیز ارشاد ہے:
Flag Counter