Maktaba Wahhabi

84 - 279
دوسرے کی موافقت کریں ‘دونوں میں کوئی اختلاف نہ ہو،چنانچہ اگروہ کلمہ طیبہ صرف زبان سے پڑھتا ہے اور اس کے معنیٰ و مدلول پر اس کے دل کا ایمان نہیں ہے تووہ منافقین کی فہرست میں شامل ہے‘ جیسا کہ اللہ نے اُن کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا: ﴿نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللّٰہِ﴾۔ ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) یقینااللہ کے رسول ہیں۔ پھر اللہ نے انہیں جھوٹا قرار دیتے ہوئے فرمایا: ﴿وَاللّٰہُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللّٰہُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُونَ﴾[1] اللہ خوب جانتاہے کہ آپ اُس کے رسول ہیں اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یقینا منافقین جھوٹے ہیں۔ کلمہ طیبہ کی شہادت میں صدق و سچائی کی شرط صحیح حدیث میں بھی ثابت ہے‘ ارشاد نبوی ہے: (( ما من أحد یشہد أن لا إلٰہ إلا اللّٰہ صدقاً من قلبہ إلا حرمہ
Flag Counter