Maktaba Wahhabi

73 - 279
مبحث ہفتم:’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کی شرطیں کلمۂ توحید اپنے پڑھنے والے کے لئے اسی وقت نفع بخش ہو سکتا ہے جب اس کے شروط کے مطابق عمل کیا جائے،یوں تومنافقین بھی اس کلمہ کو پڑھتے تھے لیکن اس کے باوجود وہ جہنم کی سب سے نچلی تہ میں ہوں گے‘ کیونکہ وہ اس کلمہ پر ایمان نہ لائے اور نہ ہی اس کی شرطوں کے مطابق عمل کیا۔ اسی طرح یہودی بھی یہ کلمہ پڑھتے تھے لیکن اس پر ایمان نہ ہونے کے سبب وہ سب سے بڑے کافر ٹھہرے،اسی طرح اِس امت کے قبر پرست اور ولیوں کے پجاری حضرات بھی اپنی زبان سے یہ کلمہ پڑھتے ہیں لیکن اپنے اقوال‘ افعال اورعقیدہ سے اس کی مخالفت کرتے ہیں ‘ اس لئے یہ کلمہ انہیں کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتا اور نہ ہی محض زبانی طور پر اس کے پڑھنے سے وہ مسلمان کہلا سکتے ہیں ؛ کیونکہ اپنے اقوال‘افعال اورعقائد کے ذریعہ وہ اسے توڑدیتے ہیں،اسی لئے بعض علماء نے کلمۂ ’لا إلٰہ إلا اللہ‘ کی سات شرطیں ذکر فرمائی ہیں ([1]) اور کسی نے نظم میں انہیں اس طرح بیان کیا ہے:
Flag Counter