Maktaba Wahhabi

72 - 279
نے فرمایا:اے میری قوم کے لوگو اللہ کی عبادت کرو‘ اللہ کے سوا تمہارا کوئی معبود حقیقی نہیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَقَالَ الْمَسِيحُ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اعْبُدُوا اللّٰہَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ ۖ إِنَّهُ مَن يُشْرِكْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ﴾ [1] اور مسیح علیہ السلام نے فرمایااے قوم بنی اسرائیل اللہ کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا رب ہے‘بے شک جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے اس پر اللہ نے جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے،اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہوگا۔ یہ اللہ کی طرف سے ہر اس شخص کے لئے کھلا پیغام ہے جو بابصیرت دل والا ہو یا واقعی کان لگائے اور وہ حاضر ہو۔
Flag Counter