Maktaba Wahhabi

119 - 279
کے لئے اس تک رسائی ممکن ہے‘ یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ قرآن کریم اس اللہ کا کلام ہے جس سے کوئی چیز مخفی و پوشیدہ نہیں ‘ ارشاد ہے: ﴿وَعِنْدَہُ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُھَا إِلَّا ھُوَ،وَیَعْلَمُ مَا فِيْ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ إِلَّا یَعْلَمُھَا وَلَا حَبَّۃٍ فِيْ ظُلُمَاتِ الْأَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَّلَا یَابِسٍ إِلَّا فِيْ کِتَابٍ مُبِیْنٍ﴾[1] اور اللہ تعالیٰ ہی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں انہیں اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا،اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہیں اور جو کچھ دریاؤں میں ہیں،اور کوئی پتہ نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے،اور کو ئی دانہ زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں۔ غیب کی خبروں کی کئی قسمیں ہیں: پہلی قسم:گزشتہ زمانہ کا غیب:جیسے (پچھلی قوموں کے) دل افروز واقعات اسی طرح گزشتہ زمانوں سے متعلق اللہ کی بتائی ہوئی تمام باتیں وغیرہ۔
Flag Counter