Maktaba Wahhabi

140 - 279
ج- پھلوں اور غلوں میں برکت: ۱- ایک شخص کھانے کی چیز مانگنے کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت حاضر ہوا‘ آپ نے اسے آدھا وسق جو عطا فرمایا‘ وہ شخص اسے لے گیا اور وہ اس کے اہل خانہ کچھ دنوں تک اسے کھاتے رہے‘ یہاں تک کہ ایک دن اُس نے اسے تولا(جس سے وہ ختم ہوگیا)‘ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر واقعہ بیان کیا‘ تو آپ نے فرمایا: ((لو لم تکلہ لأکلتم منہ ولقام لکم)) [1] اگر تم نے اسے تولا نہ ہوتا تو اُسے کھاتے رہتے اور وہ بدستور باقی رہتا۔ ۲- جابر رضی اللہ عنہ کے والد قرض کے بوجھ سے گراں بار تھے ‘ اور ان کے کھجور کے درختوں پرجو پھل تھے اس سے سالوں قرض ادا نہ ہو سکتا تھا‘چنانچہ جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلانے آئے تاکہ آپ تولنے کے وقت حاضر رہیں ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور کھلیان کے گرد ایک چکر لگایا‘ پھر جابر رضی اللہ عنہ کو تولنے کا حکم دیا‘ جابر رضی اللہ عنہ کھجوریں تولتے رہے یہاں تک کہ تمام قرض خواہوں کا حق ادا ہو گیا،جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:میرا کھجور ایسے
Flag Counter