Maktaba Wahhabi

145 - 279
۲- اہل کتاب کے شر سے اللہ کی کفایت،ارشاد ہے: ﴿فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنتُم بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوا ۖ وَّإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ ۖ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللّٰہُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾[1] اگر وہ تم جیساایمان لائیں تو ہدایت پائیں ‘ اور اگر منہ موڑیں تو وہ صریح اختلاف میں ہیں ‘ اللہ تعالیٰ ان سے عنقریب آپ کی کفایت کرے گا‘ اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے۔ ۳- اللہ تعالیٰ نے تمام لوگوں کے شر سے آپ کی حفاظت فرمائی‘ ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۚ وَاللّٰہُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ﴾[2] اے رسول! آپ کے رب کی جانب سے جو چیز آپ پر تاری گئی ہے‘ اسے لوگوں تک پہنچایئے‘ اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ نے اللہ کا پیغام نہ پہنچایا‘ اور اللہ تعالیٰ تمام لوگوں سے آپ کی حفاظت فرمائے گا۔ یہ عمومی اعلان ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام لوگوں سے آپ کی حفاظت فرمائے گا‘
Flag Counter