Maktaba Wahhabi

203 - 279
موت کی یاد کے لئے - بشرطیکہ اسی کے لئے خاص سفر نہ کیا جائے-نیز سنت نبوی کی اتباع کے لئے۔ دوسری قسم:مشرکانہ اور بدعی زیارت۔[1] اس قسم کی تین قسمیں ہیں: ۱- جو مردے سے اپنی حاجت کا سوال کرتے ہیں ‘ایسے لوگ بت پرستوں کے قبیل سے ہیں۔ ۲- جو مردے کے وسیلہ سے اللہ سے سوال کرتے ہیں،مثلاً کوئی کہتا ہے کہ میں تیری طرف تیرے نبی یا فلاں شیخ کے حق کا وسیلہ قائم کرتا ہوں،یہ چیز دین اسلام میں ایجاد کردہ بدعات میں سے ہے،لیکن شرک اکبر تک نہیں پہنچتی،اور نہ ہی ایسا کہنے والے کو دین اسلام سے خارج کرتی ہے،جیسا کہ پہلی قسم خارج کردیتی ہے۔ ۳- جن کا عقیدہ یہ ہے کہ قبروں کے پاس دعائیں قبول ہوتی ہیں یا مسجد کی بہ نسبت وہاں دعا کرنا زیادہ افضل ہے،یہ چیز متفقہ طور پر عظیم گناہوں میں
Flag Counter