Maktaba Wahhabi

212 - 279
پہلی قسم:شرک اکبر جو دین اسلام سے خارج کر دیتا ہے،ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ أَنْ یُّشْرَکَ بِہِ وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذَلِکَ لِمَنْ یَّشَائُ،وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالاً بَعِیْداً﴾[1] یقینا اللہ تعالیٰ اس چیز کو ہر گز نہیں معاف کرے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے،اور اس کے علاوہ گناہوں کو جس کے لئے چاہے گا بخش دے گا،اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرے وہ بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا۔ اس (شرک اکبر) کی چار قسمیں ہیں: ۱- دعاء کا شرک: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَإِذَا رَکِبُوْا فِي الْفُلْکِ دَعَوُا اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ فَلَمَّا نَجَّاھُمْ إِلَی الْبَرِّ إِذَا ھُمْ یُشْرِکُوْنَ﴾ [2] تو جب یہ لوگ کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتے
Flag Counter