Maktaba Wahhabi

218 - 279
((من حلف بغیر اللّٰہ فقد کفر أو أشرک)) [1] جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے کفر کیا یا شرک کیا۔ کے بارے میں امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض اہل علم کے نزدیک نبی کے فرمان’’فقد کفر أو أشرک‘‘ کی تفسیر یہ کی گئی ہے کہ یہ شدت اور تغلیظ پر محمول ہے (یعنی حقیقت مقصود نہیں ہے)اور اس کی دلیل عمررضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ’’وأبي وأبي‘‘ (میرے باپ کی قسم،میرے باپ کی قسم) کہتے ہوئے سنا تو آپ نے فرمایا: (( ألا إن اللّٰہ ینھاکم أن تحلفوا بآبائکم )) [2] سن لو! اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے باپ دادوں کی قسم کھانے سے منع فرماتاہے۔ اور ابو ہریرہ رضی اللہ کی حدیث جو انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( من قال في حلفہ باللات والعزیٰ فلیقل:لا إلہ إلا
Flag Counter