Maktaba Wahhabi

255 - 279
اور عاجزی کے تمام اسباب موجود ہیں،کیونکہ یہ لوگ آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ کی مقدار کے بھی مالک نہیں،نا مستقل طور پر اور نہ ہی اشتراک کے طور پر،اور نہ ہی ان معبودان باطلہ میں سے اللہ کا کوئی اس کی بادشاہت اور تدبیر میں معاون اور مددگار ہے،اور نہ ہی سفارش اس کے پاس کچھ نفع دے سکتی ہے سوائے اس کے جس کے لئے اللہ کی اجازت ہو۔[1] اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿قُلِ ادْعُوْا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ لَا یَمْلِکُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ فِيْ السَّمَاوَاتِ وَلَا فِيْ الْأَرْضِ وَمَا لَھُمْ فِیْھــــــِمَا مِنْ شِرْکٍ وَّمَا لَہُ مِنْہُمْ مِّنْ ظَھِیْرٍ،وَلَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَۃُ عِنْدَہُ إِلَّا لِمَنْ أَذِنَ لَہُ﴾ [2] کہہ دیجئے کہ اللہ کے سوا جن کا تمہیں گمان ہے ان سب کو پکارلو،نہ ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمین میں سے ایک ذرہ کا اختیار ہے،نہ ان کا ان میں کوئی حصہ ہے،نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے،سفارش
Flag Counter