Maktaba Wahhabi

272 - 279
ثُمَّ إِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ﴾ [1] کہہ دیجئے کہ تمام شفاعتوں کا مختار(مالک)اللہ تعالیٰ ہی ہے،تمام آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کے لئے ہے،پھر تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے۔ غیر اللہ سے شفاعت طلب کرنے والے کی درج ذیل اقوال حکمت سے تردید کی جاسکتی ہے: اولاً:مخلوق خالق کی طرح نہیں ہے،چنانچہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ انبیاء،صالحین،فرشتے اور ان کے علاوہ دیگر مخلوقات کی اللہ کے یہاں بڑی وجاہت ہے اور ان کا بڑا اونچا مقام ہے لہٰذا یہ اللہ کے یہاں ہماری سفارش کریں گے جیسا کہ شاہان وسلاطین تک پہنچنے کے لئے اہل وجاہت اور وزراء کی قربت حاصل کی جاتی ہے تاکہ انہیں اپنی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے ذریعہ اور واسطہ بنایا جا سکے،تو یہ بات انتہائی باطل اور لغو ہے کیونکہ ایسا کہہ کر اس نے اللہ عظیم وبرتر شہنشاہ کو دنیا کے فقیر بادشاہوں کے مشابہ قرار دیا،جو اپنی بادشاہت کی تکمیل اور اپنی طاقت وقوت کی تنفیذکے لئے وزراء اور اہل وجاہت کے محتاج
Flag Counter