Maktaba Wahhabi

61 - 279
اور اس کے حکم سے کراہت کا کوئی گوشہ باقی ہی نہ رہ جائے گا ‘اور یہی چیز اسے جہنم پر حرام قرار دے گی‘ گرچہ پہلے اس سے گناہ سرزد ہوئے ہوں ‘ لیکن موجودہ صورتحال میں اس کی توبہ‘اخلاص‘اللہ سے محبت اور یقین کامل کے سبب اس کے ایک ایک گناہ ایسے ہی مٹ جائیں گے جیسے دن کی روشنی سے رات کی تاریکی ختم ہو جاتی ہے۔[1] اس تفصیل سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی کہ ’لا إلٰہ إلا اللہ‘ کے تما م شروط‘ارکان اور تقاضوں کو پورا کرنا نیز اس کلمہ کو ضائع کرنے یا اس میں خلل پیدا کرنے والے تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ اسی لئے وہب بن منبہ رحمہ اللہ نے ایک شخص کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا:سوال ’’کیا ’لاإلٰہ إلا اللہ‘ جنت کی کنجی نہیں ہے؟ فرمایا:کیوں نہیں ‘ بے شک ہے لیکن ہر کنجی میں دندانے ہوا کرتے ہیں ‘ اب اگر تم ایسی کنجی لاؤگے جس میں دندانے ہوں تو وہ کنجی تمہارے لئے دروازہ کھولے گی ورنہ نہیں ‘‘۔[2]
Flag Counter