Maktaba Wahhabi

99 - 279
انبیاء و رسل کے سلسلہ کی آخری کڑی تھے آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ‘ اللہ نے آپ کو پوری انسانیت کے لئے مبعوث فرمایا ہے اور تمام جن و انس پر آپ کی اطاعت کوواجب قرار دیا ہے‘ آپ کی اطاعت کرنے والا جنت میں داخل ہوگا اور آپ کی نافرمانی کرنے والا جہنم رسید ہوگا۔[1] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت آپ کی حیات طیبہ‘ عبادت‘ اخلاق حمیدہ‘دعوت الی اللہ‘ جہاد فی سبیل اللہ اور آپ کی سیرت کے دیگر گوشوں کے سلسلہ میں پڑھ کر حاصل ہو سکتی ہے۔ لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت اورآپ پر ایمان میں اضافہ کے خواہشمند ہر مسلمان کو چاہئے کہ جس قدر ممکن ہو آپ کی جنگ و صلح،تنگی و خوشحالی‘ سفر و حضر اور حیات مبارکہ کے دیگر گوشوں پر مشتمل آپ کی سیرت کا مطالعہ کرے۔ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری و باطنی ہر طرح سے اتباع و پیروی کرنے والوں میں سے بنائے اور ہمیں اسی پر ثابت قدم رکھے یہاں تک کہ جب ہماری آپ سے ملاقات ہو تو آپ ہم سے راضی و خوش ہوں۔[2]
Flag Counter