Maktaba Wahhabi

136 - 154
اپنی صاحب زادی زینب رضی اللہ عنہا ان کی زوجیت میں لوٹا دی۔ حضراتِ ائمہ احمد، ابوداؤد اور حاکم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رَدَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ابْنَتَہُ زَیْنَبَ عَلٰی أبِيْ الْعَاصِ بِالنِّکَاحِ الْأَوَّلِ لَمْ یُحْدِثُ شَیْئًا۔‘‘([1]) [’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی زینب رضی اللہ عنہا پہلے نکاح کے ساتھ ہی ابوالعاص رضی اللہ عنہ کو لوٹا دی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نئی چیز (مقرر) نہ کی۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے: ’’وَلَمْ یُحْدِثْ شَہَادَۃً وَلَا صَدَاقًا‘‘([2]) [’’اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے از سرِ نو نہ کوئی گواہ ٹھہرایا اور نہ ہی حق مہر مقرر کروایا۔‘‘]
Flag Counter