Maktaba Wahhabi

42 - 154
(اے اللہ! یہ میرے گھر والے ہیں) تنبیہ: اس حدیث شریف سے یہ ثابت ہوتا ہے، کہ یہ چاروں شخصیات رضوان اللہ علیہم اہلِ بیت میں شامل ہیں، لیکن یہ ثابت نہیں ہوتا، کہ ان کے سوا کوئی اور اہلِ بیت میں شامل نہیں، ازواجِ مطہرات قرآن کریم کی صریح نص کے ساتھ اور یہ چاروں صحیح حدیث کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے ساتھ اہلِ بیت میں شامل ہیں۔ مذکورہ بالا آیت کا ابتدائی حصہ اور اس سے پہلے والی آیت کریمہ بمعہ ترجمہ ذیل میں درج کی جارہی ہیں، تاکہ توفیقِ الٰہی سے بات اچھی طرح واضح ہوجائے: { یٰنِسَآئَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ کَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَآئِ إِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِہٖ مَرَضٌ وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاھِلِیَّۃِ الْأُوْلٰی وَ أَقِمْنَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتِیْنَ الزَّکٰوۃَ وَ أَطِعْنَ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَھِّرَکُمْ تَطْھِیْرًا}۔ [اے نبی کی بیویو! تم کوئی عام عورتیں نہیں ہو، اگر تقویٰ اختیار کرو، تو بات کرنے میں نرمی نہ کرو، کہ جس کے دل میں بیماری ہے، طمع کر بیٹھے اور سیدھی سادی بات کرو۔ اپنے گھروں میں ٹکی رہو اور پہلے زمانہِ جاہلیت کی طرح بناؤ سنگھار کے ساتھ نہ نکلا کرو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کرو۔
Flag Counter