Maktaba Wahhabi

88 - 154
’’أَشْہَدُ لَخَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم حَتّٰی إِذَا کُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِیْقِ سَمِعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ رضی اللّٰه عنہما ، وَھُمَا یَبْکِیَانِ، وَھُمَا مَعَ أُمِّہِمَا۔ فَأَسْرَعَ السَّیْرَ حَتّٰی أَتَاھُمَا، فَسَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: ’’مَا شَأْنُ ابْنَيَّ؟‘‘ [’’میں گواہی دیتا ہوں، کہ بے شک ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ ہم راستہ (ہی) میں تھے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے رونے کی آواز سنی اور وہ دونوں اپنی والدہ کے پاس تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تیز چل کر ان دونوں کے پاس پہنچ گئے۔ میں نے سنا، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ’’میرے بیٹوں کو کیا ہوا ہے؟‘‘ انہوں (یعنی فاطمہ رضی اللہ عنہا ) نے عرض کیا: ’’اَلْعَطْشُ۔‘‘ [’’پیاس (کی وجہ سے وہ دونوں رو رہے ہیں)۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پانی کی تلاش میں ایک پرانے مشکیزہ کی طرف پلٹے اور تب پانی ناپید تھا اور لوگ اس کی طلب میں تھے۔ فَنَادَیٰ: ’’ھَلْ أَحَدٌ مِنْکُمْ مَعَہُ مَائٌ؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بآواز بلند پوچھا: ’’کیا تم میں سے کسی کے پاس پانی ہے؟‘‘ فَلَمْ یَبْقَ أَحَدٌ إِلَّا أَخْلَفَ بِیَدِہِ إِلٰی کَلَامِہِ یَبْتَغِي الْمَائَ فِيْ شَنِّہِ، فَلَمْ یَجِدْ أَحَدٌ مِنْہُمْ قَطْرَۃً۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سن کر ہر ایک شخص نے پانی کی تلاش میں اپنے مشکیزہ تک ہاتھ بڑھایا، لیکن کسی کو بھی (پانی کا) ایکقطرہ نہ ملا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (فاطمہ رضی اللہ عنہا سے) فرمایا: ’’نَاوِلِیْنِيْ أَحَدَھُمَا۔‘‘
Flag Counter