Maktaba Wahhabi

359 - 717
احسن المطابع پٹنہ سے ۱۳۰۶ھ میں طبع ہوئی۔ تعدادِ صفحات: ۴۶۔ 6 ’’رسالہ اصولِ حدیث‘‘: مطبع ظہور الحق بہار سے طبع ہوا، تعدادِ صفحات: ۳۰۔ 7 ’’زجر العاصي عن قرب المعاصي‘‘: ڈاکٹر مظفر اقبال لکھتے ہیں : ’’دیباچہ سے پتا چلتا ہے کہ مولف نے چالیس چالیس احادیث صحیحین سے منتخب کر کے ترجمہ اور تحشیہ کے ساتھ کتابی صورت میں علاحدہ علاحدہ شائع کیں ، اول کا نام ’’نجاۃ المؤمنین في حفظ الأربعین‘‘ اور دوم کا ’’زجر المعاصي عن قرب المعاصي‘‘ رکھا۔ عبارت، سادہ، عام فہم اور رواں ہے۔‘‘[1] کتاب مطبع صدیقی لاہور سے طبع ہوئی، جس پر سنۂ طباعت درج نہیں ۔ 8 ’’الترجمۃ المضیۃ للمقالۃ الوصیۃ‘‘: شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے وصیت نامے کا اردو ترجمہ ہے۔ مطبع صدیقی بنارس سے ۱۳۰۳ھ میں طبع ہوئی۔ تعدادِ صفحات: ۱۴۔ 9 ’’إیضاح الطریق لأھل التمییز في تحقیق البیعۃ لمولانا عبد العزیز‘‘: شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کی تحقیقِ بیعت کا اردو ترجمہ ہے۔ مطبع صدیقی بنارس سے ۱۳۰۳ھ میں طبع ہوئی۔ تعدادِ صفحات: ۱۰۔ 10 ’’ہدایت التوحید ترجمہ رسالہ ردّ الشرک‘‘: مولانا ولایت علی صادق پوری کا رسالہ ردّ الشرک تھا، جو عوام الناس کے لیے انتہائی مفید مطلب تھا۔ چونکہ فارسی میں تھا، اس لیے مولانا نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ یہ مجموعہ رسائلِ تسعہ کا پہلا رسالہ ہے۔ فارسی عبارت کے بالمقابل اردو ترجمہ نقل کیا گیا ہے۔ مجموعہ کے صفحہ ۲ سے ۲۹ تک یہ رسالہ محیط ہے۔ رسائلِ تسعہ مولانا عبدالرحیم صادق پوری کی توجہ خاص سے مطبع فاروقی دہلی سے طبع ہوئی، سنۂ طباعت درج نہیں ۔ 11 ’’ہدایت جلی ترجمہ رسالہ عمل با لحدیث‘‘: مولانا ولایت کے رسالہ عمل بالحدیث کا اردو ترجمہ ہے۔ رسائلِ تسعہ کے صفحہ ۳۰ تا ۴۵ شامل ہے۔ اس کے علاوہ مطبع صدیقی بنارس سے بھی ۱۳۰۳ھ میں طبع ہوئی۔ تعدادِ صفحات: ۱۶۔
Flag Counter