Maktaba Wahhabi

505 - 717
مولانا محمد قاسم آروی مولانا محمد قاسم آروی جید عالم، فاضل مدرس اور مصنف و مترجم تھے۔ ان کی ولادت آرہ میں ہوئی، دہلی کی علمی فضاؤں میں پروان چڑھے اور کلکتہ کو اپنی جہد و سعی کا مرکز بنایا۔ وہ اردو، عربی، فارسی اور انگریزی زبان کے ماہر تھے۔ مولانا محمد قاسم کی ولادت تقریباً ۱۲۷۳ھ بمطابق ۱۸۵۷ء کو آرہ میں ہوئی۔ نسباً فاروقی تھے۔ مختلف اساتذۂ علم و فن سے استفادہ کیا۔ دہلی میں شیخ الکل سیّد نذیر حسین محدث دہلوی سے اخذِ علم کیا۔ تکمیلِ علم کے بعد ’’مدرسہ عالیہ‘‘ کلکتہ سے منسلک ہوئے اور وہاں تدریس اور بعض انتظامی امور کی ذمے داریاں سنبھالیں ۔ مولانا محمد ادریس نگرامی نے ’’تذکرہ علمائے حال‘‘ میں مولانا قاسم آروی کا مختصر سا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: ’’آپ آرہ ضلع شاہ آباد کے رہنے والے ہیں ، فی الحال مدرسہ عالیہ کلکتہ میں مدرس اول اینگلو پرشین ڈیپارٹمنٹ ہیں ۔‘‘[1] مظہر علیم انصاری ۱۹۱۸ء میں کلکتہ پہنچے تھے، اپنے سفرنامے میں انھوں نے مولانا محمد قاسم کا ذکر کیا ہے اور ان سے متعلق بعض بڑی اہم معلومات درج کی ہیں ۔ وہ لکھتے ہیں : ’’مولوی محمد قاسم صاحب آروی، شیخ فاروقی، ان کے مورث عہدِ سلاطینِ مغلیہ میں اس طرف آئے۔ مورثِ اعلیٰ کا نام معلوم نہیں ہوا۔ آرہ میں بعہدِ سلطنت اسلام قاضی ماہرو صاحب قاضی تھے۔ ان کی اولاد میں ہیں ۔ عربی کے فاضل ہیں ۔ انگریزی انٹرنس تک پڑھی ہے۔ ۲۲ سال سے مدرسہ عالیہ کلکتہ میں ملازم ہیں ۔ ایسٹ ہوسٹل کلکتہ مدرسہ کے سپرنٹنڈنٹ ہیں ۔ اس وقت ۶۱ سال عمر ہے، چھ لڑکے ہیں ۔ ایک ولایت میں سول سروس
Flag Counter