Maktaba Wahhabi

712 - 717
مولانا محمد اسحاق گڈاوی گڈا، جھاڑ کھنڈ کا شمالی ضلع ہے، جس کی آبادی ۲۰۱۱ء کی مردم شماری کے مطابق ۱۳ لاکھ سے متجاوز تھی جس میں مسلمانوں کا تناسبِ آبادی ۲۲ فیصد تھا۔ مولانا محمد اسحاق کا تعلق یہیں سے ہے۔ مولانا اشفاق سجاد سلفی لکھتے ہیں : ’’مولانا محمد اسحاق رحمہ اللہ گڈا کے معروف اہلِ حدیث گاؤں [1] ’’نیما‘‘ کے رہنے والے تھے۔ آپ ایک جید عالم اور کامیاب داعی تھے، جب میاں صاحب کے یہاں سے کسبِ فیض کر کے علاقہ واپس آئے تو اپنی پوری زندگی درس و تدریس اور دعوت و تبلیغ کے لیے وقف کر دی۔‘‘[2] افسوس خطہ جھاڑ کھنڈ کے اس جلیل القدر عالم و داعی کے حالات دستیاب ہو سکے، نہ سنینِ ولادت و وفات پر اطلاع ہو سکی۔ 
Flag Counter