Maktaba Wahhabi

105 - 315
توحید کی فضیلت ارشاد ربانی ہے: ﴿ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ ﴾ ’’جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اپنے ایمان کو ظلم (شرک) سے آلودہ نہیں کیا، انھی کے لیے امن ہے اور وہی راہ راست پر ہیں۔‘‘[1] سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ شَھِدَ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیكَ لَہُ وَأَنَّ مُحَمَّدً اعَبْدُہُ وَرَسُولُہُ وَأَنَّ عِیسٰی عَبْدُاللّٰہِ وَرَسُولُہُ وَكَلِمَتُہُ أَلْقَاھَا إِلٰی مَرْیَمَ وَرُوْحٌ مِنْہُ، وَالْجَنَّۃُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ، أَدْخَلَہُ اللّٰہُ الْجَنَّۃَ عَلٰی مَا كَانَ مِنَ الْعَمَلِ)) ’’جوشخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام بھی اللہ کے بندے، اس کے رسول اور اس کا کلمہ ہیں جو اس نے سیدہ مریم علیہا السلام کی طرف القا کیا تھا اور وہ اسی کی طرف سے بھیجی ہوئی روح ہیں۔اور (یہ گواہی دے کہ) جنت برحق ہے اور جہنم (بھی) برحق ہے تو ایسے شخص کو اللہ جنت میں داخل کرے گا، چاہے اس کے اعمال کیسے ہی ہوں۔‘‘ اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:
Flag Counter