Maktaba Wahhabi

283 - 315
آخرت کا انکار کرنا کفر ہے جو شخص آخرت کی زندگی کا انکار کرے اور اسے قرونِ وسطیٰ کی خرافات قرار دے، وہ کافر ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَقَالُوا إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ (29) وَلَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُوا عَلَى رَبِّهِمْ قَالَ أَلَيْسَ هَذَا بِالْحَقِّ قَالُوا بَلَى وَرَبِّنَا قَالَ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ ﴾ ’’اور وہ کہتے ہیں: ہماری جو دنیا کی زندگی ہے بس یہی (زندگی) ہے اور ہم (مرنے کے بعد) پھر زندہ نہیں کیے جائیں گے۔اور کاش آپ (ان کو اس وقت) دیکھیں جب وہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے اور وہ فرمائے گا:کیا یہ (دوبارہ زندہ ہونا) برحق نہیں؟ تو وہ کہیں گے: کیوں نہیں!ہمارے پروردگار کی قسم!(یہ بالکل برحق ہے)۔اللہ فرمائے گا: اب تم اس کفر کے بدلے میں (جو تم دنیا میں کرتے تھے) عذاب کے مزے چکھو۔‘‘[1] اور فرمایا: ﴿ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ (10) الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ (11) وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ (12) إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ (13) كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ (14) كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ (15) ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ (16) ثُمَّ يُقَالُ هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ ﴾’’اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے، جو بدلے کے دن کو جھٹلاتے ہیں اور اس کو جھٹلاتا
Flag Counter