Maktaba Wahhabi

296 - 315
شرک کی اقسام شرک کی دو قسمیں ہیں: 1 شرک اکبر 2 شرک اصغر۔ 1 شرک اکبر: ہر وہ قول و فعل شرک ہے جسے شریعت نے شرک اکبر قرار دیا ہے، اس شرک کی وجہ سے انسان دین اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ 2 شرک اصغر: ہر وہ قول و فعل ہے جسے اگرچہ شریعت نے شرک تو قرار دیا ہے لیکن وہ شرک اسے ملت (دین اسلام) سے خارج نہیں کرتا۔ انسان کے لیے شرطِ لازم ہے کہ وہ بہر حال شرک اکبر اور شرک اصغر دونوں کے قریب بھی نہ پھٹکے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشادِ عالی ہے: ﴿ إِنَّ اللّٰهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ ﴾ ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ یہ گناہ کبھی نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ کسی دوسری ہستی کو شریک ٹھہرایا جائے۔‘‘[1] اب یہ جاننا ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کتاب و سنت میں کون کون سی صفات اور کون کون سے افعال اپنی ذات کے لیے مخصوص فرمائے ہیں تاکہ ان میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا جائے۔ایسی صفات و افعال بے شمار ہیں، ہم یہاں چند صفات و افعال قرآن و حدیث سے ثابت کریں گے تا کہ لوگ ان کی مدد سے دوسری باتیں بھی سمجھ لیں: علم میں شرک ایک صفت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا علم ہر چیز کو گھیرے میں لیے ہوئے ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ ہر شے کے
Flag Counter